کلمہ طیبہ کا مفہوم و مطلب
بسم الله الرحمن الرحیم
جماعت ہیں
هم
اذاں
آستینوں
میں
اللہ
الا
الله
صدر محترم و معزز حاضرین ۔ السلام علیکم ! سٹیج سیکریٹری نے مجھے اسلام کے اولین رکن کلمہ لا الہ اللہ محمد الرسول اللہ کی حکمت و فضیلت بیان کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے لیکن سب سے پہلے مجھے لفظ " اسلام" کے بارے میں چند تمہیدی کلمات عرض کرنے کی اجازت دیں ۔ ہاں تو سامعین کرام ! سچ تو یہ ہے کہ دنیا میں خدا کی سب سے بڑی اور عظیم نعمت اگر کوئی ہے تو وہ اسلام ہے۔ اسلام کے لغوی معنی ہیں " سلامتی" گویاد نیا کی عذاب بھری زندگی میں سکون و طمانیت کی دولت اگر میسر آسکتی ہے تو وہ فقط " اسلام " ہے ۔ خود خدا کی بابرکت ذات اپنے بندوں کیلئے فقط اسلام کو جائے قرار ٹھہراتی ہے تبھی تو فرمایا : " احتمت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دینا (القرآن) ''ہم نے تم پر نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اس بات کو پسند فرمایا کہ تمہارا دین اسلام ہو ۔ چنانچہ اسلام کے محبوب دین کو اپنا لینے والوں کو مسلمان کا خوبصورت نام دیا گیا ہے اور پھر روئے زمین کی تمام مخلوقات میں سے صرف مسلمانوں ہی کو افضل ترین مقام در تبہ بخشا کنتم خیر امة اخرجت للناس (القرآن) ۔ لیکن مسلمان ہے کون؟؟ ٹھہریئے آگے بڑھنے سے پہلے لفظ مسلمان کی تعریف بھی کرتے چلیں ۔ ہاں تو مسلمان یا مسلم وہ ہے سامعین ! جس نے اپنے آپکو اپنے پورے اوقات کو اپنی تمام تر خواہشات کو دین حق کے تابع کر لیا۔ ادخل فی السلم کافۃ" کے مصداق مسلمان فقط وہ ہے جسکے جسم و جان پر اسلام کی مکمل چھاپ ہو ۔ نہ اسکی محبت اسلام سے آزاد ہو نہ اسکی دشمنی ۔ جس کسی سے ملے تو اسلام کیلئے اور جس کسی سے لڑے تب بھی اسلام ہی کیلئے ۔ القصہ مسلمان کی زندگی قرآن کے اس فرمان کی ترجمان ہو کہ ان صلاتی و نسکی و حیائی ومماتی اللہ رب العالمین" میری نماز، میری قربانی ، میرا جینا اور میرا مرنا سب کچھ اس اللہ کیلئے ہے جو ساری کائنات کا مالک و مختار ہے۔ صدر گرامی ان تمہیدی کلمات کے بعد اب میں اپنے اصل موضوع کی طرف آتا ہوں یعنی کلمہ طیبہ کی حکمت و فضیلت ۔ ہاں تو محترم سامعین ! ایمان لانے یا اسلام قبول کرنے کی ابتدا ایک چھوٹے سے کلمہ سے
0 Comments